دارالعلوم دیوبند اپنی ذیلی تنظیم رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ، کانپور کے تحت اترپردیش کے مشرقی زون 1 کے لیے کانپور کے مفتی اقبال احمد قاسمی کو صدر منتخب کیا ہے اور معاون حافظ عبدالقدوس ہادی کو بنایا گیا ہے۔ یہ تنظیم زون کے 11 اضلاع میں آنے والے تمام مدارس سے رابطہ رکھے گی۔ انہیں مزید مفید مشورے فراہم کرے گی اور دارالعلوم دیوبند کے مقاصد کو عام کرے گی۔
دارالعلوم دیوبند کی ذیلی تنظیم کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا مقصد ہندوستان میں دارالعلوم دیوبند سے منسلک تمام مدارس یا یہاں سے فارغ ہو کر نکلے علمائے کرام جو ہندوستان کے تمام گوشہ گوشہ میں مدارس کھول کر دین کی تعلیم و تربیت کا کام کر رہے ہیں اس تنظیم کے ذریعے سے تمام مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک فکر کو عام کرنا مقصود ہے۔ اسی فکر کے مقاصد سے یہ تنظیم کچھ عرصے سے کام کر رہی ہے۔