اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: ڈینگی بخار کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کانپور اور اس کے اطراف میں ڈینگو بخار کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پش نظرچیف میڈیکل افسر نے کہا کہ 'عوام میں بیداری لانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چلائی جائے گی صفائی مہم'۔ اس مہم میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اپنے گھروں میں کہیں بھی پانی نہ جمع ہونے دیں، صاف صفائی کا خیال رکھیں گندگی پھیلانے سے پرہیز کریں، رات میں سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال ضرور کریں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Sep 3, 2021, 10:30 PM IST

کانپور اور اس کے اطراف میں ان دنوں ڈینگو بخار اور ملیریا کافی پھیلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے چیف میڈیکل افسر نے عوام کو بیدار کرنا شروع کردیاہے۔

ڈینگی بخار کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ 'علاقے میں دنوں کا انتخاب کرتے ہوئے صفائی مہم چلائی جائے گی۔ اس صفائی مہم میں کوئی بھی علاقہ چھوٹنے نہ پائے اس لیے یہ مہم ایک ہفتے تک چلائی جائے گی اور ہر دن ایک علاقے کو منتخب کیا گیا ہے، ہر روز ایک ہفتہ تک صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس مہم میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اپنے گھروں میں کہیں بھی پانی نہ جمع ہونے دیں، صاف صفائی کا خیال رکھیں گندگی پھیلانے سے پرہیز کریں، رات میں سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال ضرور کریں۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کی تباہی سے یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا

ڈینگو سے کانپور میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہیں۔ حالانکہ بڑے لوگوں میں بھی اس کے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس لیے سی ایم او نے بچوں کے تعلق سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ بچوں کو خصوصا ڈینگو اور ملیریا سے بچانے کے لیے انہیں مچھردانی میں ہی سلائیں، گھروں میں اور آس پاس کے علاقوں میں مچھر مارنے والی دواؤں کا چھڑکاؤ کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details