آلودگی کے مضر اثرات سب سے پہلے چھوٹے بچوں پر ہی پڑتے ہیں کانپور میں اس وقت فضا میں زبردست دھند چھائی ہوئی ہے گردوغبار اور دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں لوگوں کو دقت ہورہی ہے۔
کانپور میں اسکولی بچوں کو آلودگی سے بچانے ماسک کی تقسیم کانپور شہر میں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 392 تک پہنچ گیا ہے جو خطرناک ہے ، ان حالات کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے حاجی عرفان سولنگی نے اسکولی بچوں کو اس خطرناک آلودگی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اسکول میں پہنچ کر بچوں میں ماسک تقسیم کیے۔
حاجی عرفان سولنگی کا کہنا ہے کہ بچے بہت نازک ہوتے ہیں کسی بھی بیماری کے جراثیم کے اثرات سب سے پہلے بچوں کو اپنی زد میں لے لیتے ہیں اس لئے بچوں کو بیماری سے بچانا بے حد ضروری ہے، ماں باپ مجبوری میں بچوں کو اسکول بھیج رہے ہیں۔
حاجی محمد عرفان سولنکی نے بتایا کہ فضاء میں آلودگی اور دھند کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ صاف صفائی پر خصوصی توجہ ضرور دے رہا ہے لیکن اسکولی بچوں کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ابھی تک کوئی مضبوط اقدام نہیں کیا گیا۔
دہلی اور این سی آر میں جس طرح بچوں کو آلودگی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اسکولوں کو بند کیا گیا اس طرح کانپور میں بچوں کو آلودگی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔