ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے سچیندی تھانہ علاقے میں بس اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں 17 افراد ہلاک جبکہ 24 سے زیادہ مسافروں کے زخمی ہوگئے ہیں۔ پانچ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جنہیں ہیلیٹ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
اس حادثے پر اترپردیس کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کریں اور رپورٹ پیش کریں۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سینیئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کریں۔