اردو

urdu

ETV Bharat / city

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا

کانپور میں خدمت خلق فاؤنڈیشن نے تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کرا کر بڑا خدمت کا کام انجام دیا ہے۔ تیس جوڑوں میں 3 غیر مسلم جوڑے بھی شامل ہیں، اس شادی میں فاؤنڈیشن کی جانب سے سبھی دلہن کو جہیز کی شکل میں سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ گھریلو روزمرہ کی ضروریات کے سبھی سامان بھی دیے گئے ہیں۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا

By

Published : Mar 29, 2021, 8:33 PM IST

کانپور کی خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک ایسی تنظیم ہے جو کانپور شہر میں غریبوں کی شادیوں کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم، صحت و دیگر ضروریات بھی پورا کرتی ہے۔ اسی زمرے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کانپور میں تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔ ان میں تین غیر مسلم جوڑے بھی شامل تھے۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا

خدمت خلق فاونڈیشن سے کانپور شہر کے اہل خیر حضرات جڑے ہوئے ہیں، جو اس شادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، کچھ افراد اپنے بڑے تعاون سے سونے چاندی کے زیورات، فریز، الماری، سلائی مشین، بیڈ، فرنیچر وغیرہ کا تعاون کرتے ہیں، جس سے ایک گھریلو روزمرہ کی ضروریات کے تمام سامان جہیز کی شکل میں اکٹھا ہو جاتا ہے، جو دلہن کو شادی کے بعد رخصت کرتے وقت دیا جاتا ہے، فاؤنڈیشن کے اس شادی تقریبات میں اہل خیر حضرات کے جانب سے لوگوں کے کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جس سے ایک شاندار شادی کا فنکشن ہو جاتا ہے۔

کانپور کی خدمت خلق فاؤنڈیشن دس سال سے اس طرح کی سماجی خدمات انجام دے رہی ہے، اب تک یہ کی سو جوڑوں کی شادیاں کرا چکی ہے، اس بار تنظیم نے تیس جوڑوں کی شادیاں کرائی ہیں، آئندہ برس بھی فاونڈیشن کا ٹارگیٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شادیاں کرانے کا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ان کی دیانت داری اور ایمانداری کو دیکھ کر ہر سال کوئی نہ کوئی اہل خیر حضرات متاثر ہو کر تنظیم سے جُڑ رہے ہیں، تنظیم سے جڑے افراد مین سے کوئی بھی ایک شادی کی ذمہ داری لے لیتا ہے اور جب شادی ہوتی ہے تو وہ شادی بیاہ سے متعلق سامان عطیہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details