کانپور آئی آئی ٹی کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے ایک ایسا ماسک تیار کر رہا ہے جو نہ صرف کورونا وائرس کو ختم کرے گا بلکہ تمام طرح کے وہ جراثیم جو اس کے ٹچ میں آتے ہی فوت ہو جائیں گے۔ یہ ماسک کانپور آئی آئی ٹی کے سائنسداں اور یہاں کے سابق طلباء مل کر بنا رہے ہیں۔
آئی آئی ٹی کانپور کے سائنسداں اور یہاں کے سابق طلباء مل کر ایک ایسا این 95 اور این 99 ماسک تیار کر رہے ہیں جس میں کسی بھی طرح کا جراثیم داخل ہوتے ہی فوت ہوجائے گا۔ یہ پوری طرح اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل ہوگا۔
اس کے لیے ماسک میں نینو فائبر کے ساتھ نینو پارٹیکل اور ایک خاص قسم کی کوٹنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے تعلق میں آتے ہی کوویڈ 19 جیسے سبھی طرح کے وائرس فوت ہو جائیں گے۔