جمعیت علمائے ہند شہر کانپور یونٹ نے کانپور کے پریڈ گراؤنڈ پر اس سہ روزہ جلسہ معراج النبی کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے آخری دن مشاعرہ نعت و مدح صحابہ کا انعقاد کیا گیا، اس مشاعرے میں بھارت کے تمام مشہور و معروف نعت گو شعراء کرام نے شرکت کی۔ شعرائے کرام نے اپنے اپنے کلام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بیان کی اور تمام صحابہ کرام کی مدح کی۔
پروگرام میں بعض شعرا کرام نے موجودہ وقت کی مہلک وبا کرونا وائرس پر بھی قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کا علاج بتایا۔