اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: سابق ایم پی محمد ادیب کی مسلمانوں سے ووٹ نہ کرنے کی اپیل - urdu news

محمد ادیب نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو تمام سیکولر جماعتوں کے ساتھ مل کر فرقہ پرست پارٹی کو ہرائیں نہیں تو الیکشن کا ہی بائیکاٹ کریں۔

Former MP Mohammad Adeeb
Former MP Mohammad Adeeb

By

Published : Nov 1, 2021, 5:26 PM IST

ریاست اتر پردیش میں 2022 کے شروع میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی رہنما سرگرم ہو گئے ہیں۔

کانپور پہنچے سابق ایم پی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مائنارٹی اسٹیٹس کی لڑائی لڑنے والے محمد ادیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاست فرقہ پرستی کی سیاست ہوگئی ہے۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ ووٹ کا بائیکاٹ کریں تاکہ تمام سیاسی جماعت جو ہندو مسلم کا کارڈ کھیل رہی ہیں وہ روزی روٹی اور روزگار کی طرف توجہ دے سکیں۔

کانپور: سابق ایم پی محمد ادیب کی مسلمانوں سے ووٹ نہ کرنے کی اپیل


محمد ادیب نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو تمام سیکولر جماعتوں کے ساتھ مل کر فرقہ پرست پارٹی کو ہرائیں نہیں تو الیکشن کا ہی بائیکاٹ کریں۔

محمد ادیب کا ماننا ہے کہ جب مسلمان الیکشن کا بائیکاٹ کرے گا تو تمام سیاسی پارٹیاں جو ہندو مسلم کارڈ کھیل کر آگے بڑھ رہی ہیں، ان کی توجہ پھر بے روزگاری، روزی، روٹی کی طرف مرکوز ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور میں حقوق بیداری سیمینار کا انعقاد


محمد ادیب نے الیکشن کے بائیکاٹ کی بات ضرور کی لیکن کس سیاسی سیکولر جماعت کو مسلمان ووٹ دیں اس پر اپنی کوئی واضح رائے نہیں دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details