عیسائی سماج کے فاسٹرز کا الزام ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام میں فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن، فرح خان اور بھارتی نے عیسائی سماج پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے عیسائی سماج کافی غصے میں ہے۔
فرح خان، روینہ ٹنڈن اور بھارتی کے خلاف شکایت درج - فرح خان، روینہ ٹنڈن اور بھارتی
کانپور میں مقدس بائیبل میں لکھے ایک لفظ کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی وجہ سے فلم ڈائرکٹر فرح خان، اداکارہ روینہ ٹنڈن اور مذاحیہ اداکارہ بھارتی کے ساتھ دو دیگر لوگوں پر اکھل بھارتیہ الپ سنکھیک سماج نامی تنظیم نے ایس ایس پی کانپور کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔
فرح خان، روینہ ٹنڈن اور بھارتی کے خلاف شکایت درج ہوئی
اکھل بھارتی الپ سنکھیک سماج نے ایس اسی پی کانپور کے پاس اپنی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ایس ایس پی کانپور نے ان کی شکایت درج کرنے کے بعد جلد از جلد کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔