ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں دگ وجے سنگھ نے ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ' اویسی کی وجہ سے ہی مہاراشٹر انتخاب میں سب سے زیادہ این سی پی اور کانگریس کا نقصان ہوا ہے اور بی جے پی، شیو سینا کو فائدہ ہوا ہے۔
حکومت بنانے کو لے کر پیش آئے معاملے پر اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس کرکے ان پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ اس سے سب کو پتہ چل گیا ہے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔
اس پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے اویسی کو جواب دیا، دگ وجے سنگھ آج کانپور میں 'یوتھ ان ٹیک' کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کانپور آئے تھے، جہاں دیگ وجے سنگھ نے اویسی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اویسی پر سیدھا الزام ہے کی مہاراشٹر چناؤ میں اویسی کی پارٹی نے سب سے زیادہ کانگریس اور این سی پی کا نقصان کیا ہے اور بی جے پی، شیو سینا کو فائدہ پہنچایا ہے۔