کانپور میں گیارہ سو سے زیادہ کورونا وائرس کے مثبت مریض (Coronavirus positive patients In Kanpur) پائے جانے کی وجہ سے کووڈ پروٹوکول نافذ کر دیا گیا ہے۔ شادی بیاہ کی رسومات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد، مذہبی مقامات پر عبادت کرنے والوں کے لیے، تعلیمی ادارے وغیرہ پروٹوکول کے مطابق عمل میں لائے جائیں گے۔ رات کا کرفیو (Night curfew in Kanpur) رات 10 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک رہے گا۔
این ڈی ایم اے کی گائیڈ لائن NDMA guidelines کے مطابق جن اضلاع میں 1000 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض مثبت پائے جاتے ہیں وہاں پر کووڈ پروٹوکال نافذ (covid protocols imposed) کیا جاتا ہے۔ کانپور میں کورونا وائرس کے گیارہ سو سے زائد مریض نکلنے کی وجہ سے کووڈ پروٹوکول نافذ کر دیا گیا ہے، تمام مذہبی مقامات پر سماجی فاصلے، سینیٹائزر اور ماسک کا اہتمام لازمی بتایا گیا ہے۔