اردو

urdu

ETV Bharat / city

رائے بریلی میں آٹھ نئے معاملوں کی تصدیق

مہلک وبا کا پھیلنا مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں رائے بریلی میں آٹھ نئے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہلک وبا کا پھیلنا مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں رائے بریلی میں آٹھ نئے کوروناوائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے
مہلک وبا کا پھیلنا مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں رائے بریلی میں آٹھ نئے کوروناوائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

By

Published : Apr 22, 2020, 7:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں بدھ کو مزید آٹھ نئے کوروناوائرس انفیکشن متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی۔

ضلع مجسٹریٹ شبھرا سکسینہ نے بتایا کہ آج آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام متاثرہ مریضوں کو کرپال میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر منشی گنج میں کوارنٹین میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز بھی 33 افراد کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس میں سے تقریبا 16 افراد سہارنپور کے رہنے والے تھے۔

مہلک وبا کا پھیلنا مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں رائے بریلی میں آٹھ نئے کوروناوائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

واضح رہے کہ کل جو 33 کیسیز آئے تھے، ان سب کے کوارنٹین کی مدت کل ہی ختم ہورہی تھی جس کے بعد انہیں گھر بھیجا جانا تھا، لیکن ان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں روہنیا واقع کوارنٹین مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ان تمام کو آشرم میں کھانہ پہنچانے والے اور صفائی کرنے واے ملازمین کی فہرست تیار کی جارہی تھی تاکہ ان کی جانچ کرائی جاسکے۔

ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر شہر کے فاطمہ مسجد علاقے اور بچھراوا علاقے کو ہاٹ سپاٹ قرار دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو جن مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 16 افراد سہارنپور کے ہیں، جبکہ سات افراد کا تعلق رائے بریلی، پانچ کا بچھراواں، دو روہنیا اور ایک نصیرآباد جبکہ دو دیگر علاقے کے رہنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے ان کیسیز کے منظرعام پر آنے کے بعد سبھی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details