پولیس نے بتایا کہ باندہ۔چترکوٹ شاہراہ پر مہوا گاؤں کے نزدیک یہ حادثے اس وقت پیش آیا جب روڈویز کی تیز رفتار بس مخالف سمت سے آرہی کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادچے میں چترکوٹ سے درشن کر کے آرہے کار سوار چار عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جب کہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
باندہ: سڑک حادثے میں چار ہلاک دو زخمی - up road accident
اترپردیش کے ضلع باندہ کے گرواں علاقے میں جمعرات کو کار اور روڈ ویز بس میں ہوئی ٹکر میں چار عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
علامتی تصویر
انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی وجہ سے باندہ چترکوٹ شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔