کل ہند اسلامک علمی اکادمی ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر اپنی ہیلپ لائن جاری کرتی ہے اس سال بھی کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے 15 محدثین اور مفتیان پر مشتمل ایک ہیلپ لائن جاری کیا ہے ان محدثین اور مفتیان کے نمبر پر 24 گھنٹے میں آپ کس بھی وقت رمضان المبارک کے تعلق سے روزہ، تراویح، ختم قرآن، شب قدر، اعتکاف، زکات، فطرہ اور صدقہ جیسے باریک مسئلے مسائل اور مساکین کے حقوق پر اپنے سوالات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
Shariah Helpline: کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے شریعہ ہیلپ لائن جاری کیا
کل ہند اسلامک علمی اکادمیKul Hind Islamic Academy نے رمضان المبارک کی آمد پرشریعہ ہیلپ لائن Shariah Helpline جاری کیا ہے، اس ہیلپ لائن پر 15 محدثین اورمفتیان کا پینل ہروقت رمضان اوراسلام کے تعلق سے مسئلہ مسائل اورفقہی نقاط پرجواب دینے کے لیے تیار رہیں گے۔Kul Hind Islamic Academy launched a Shariah Helpline
کل ہند اسلامک علمی اکادمی کا مقصد رمضان المبارک میں لوگ شریعت کے چھوٹے چھوٹے مسائل جیسے کلام پاک کو کیسے پڑھنا چاہیے، کتنے دن میں سننا چاہیے، لاؤڈ اسپیکر کا بے جا استعمال، لوگوں کے دکھ درد میں شریعت کے تقاضے، رات کا بے وجہ جاگنا یا جاگ کر کس طرح عبادت کرنا چاہیے زکوٰۃکو کیسے ادا کرنا چاہیے اور زکوۃ کس کو دینی چاہیے، اور شب قدر اور اعتکاف میں کس طرح سے عبادت کرنا چاہیے، قرآن پاک کوکس طرح سے سننا چاہیے جیسے باریک مسئلوں اور روزہ میں مریض ،معذور، بوڑھے اور مسافر لوگوں کے لئے شریعت کے کیا تقاضے ہیں ان سب مسائل پر آپ اپنے سوالات کو شریعت کی روشنی میں جاننے کے لیے شریعہ ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے۔
آپ حضرات ان نمبرات پر رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں، 09450120937. 09889370978. 09984181490. 9839848686. . 09935588996. 09936705786. 08700016933. 08423779585. 07860334030. 09721259870. 09335899572. 08953747748. 09696314272. 09140596695. 07844048601. پر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں.