ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چمن علاقے میں واقع محمد علی پارک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے 7 جنوری سے مسلسل چل رہے ہیں۔
یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پارک میں ہی جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پارک میں ہی پرچم کشائی کر کے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے قومی ترانہ گایا۔