اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: کورونا کے تعلق سے افواہ پھیلانے والے پر مقدمہ - a person booked for allegedly spreading rumors about Corona

اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیان پور علاقے میں کورونا وائرس کے تعلق سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کورونا کے تعلق سے افواہ پھیلانے والے پر مقدمہ
کورونا کے تعلق سے افواہ پھیلانے والے پر مقدمہ

By

Published : Mar 19, 2020, 7:09 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منیش نامی ایک شخص نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کانپور میں چار مشتبہ مریض پائے جانے کی اطلاع وائرل کر دی تھی۔ اس خبر سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پورے کانپور میں عام لوگوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وضاحت کی تھی۔

افواہ پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو سی ایم او کانپور کی اطلاع پر کلیان پور تھانے میں متعلقہ شخص کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل کمار نے بتایا کہ بدھ کو ای شخص نے کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details