اترپردیش کے ضلع کانپور کے دیہات علاقہ میں ایک معصوم لڑکی کو قید کرکے تین دن تک جنسی زیادتی کا شکار بنایا، پولیس کی لاپروائی اور انصاف نہ ملنے سے پریشان متاثرہ نے خودکشی کرلی۔
اترپردیش: جنسی زیادتی سے دلبرداشتہ متاثرہ کی خودکشی
اترپردیش کے ضلع کانپور میں واقع کانپور دیہات میں ایک نابالغہ لڑکی کو گاؤں کے ہی تین لڑکے سنی ، لالہ اور رنکو نے لڑکی کواغوا کیا ۔ اغوا کرنے کے بعد اسے اپنے ہی گھر میں رکھ کر تین دن تک اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا، ان ظالموں کے چنگل میں پھنسی لڑکی کسی طرح سے بھاگ کر جب اپنے گھر پہنچی تو اس نے اپنے گھر والوں کو اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کی تفصیل بتائی۔
لڑکی کی باتوں کو سننے کے بعد اہل خانہ سکتے میں آگئے اور انھوں نے لڑکی کو تھانہ لے گئے جہاں پولیس نے اس کا میڈیکل چیک اپ کرایا اور کئی دنوں تک لڑکی کو تھانے میں ہی رکھا۔
واردات کے تین دن بعد پولیس نے مقد مہ درج کیا، لیکن ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا، جب متاثرہ لڑکی گھر واپس آئی تو ملزمین نے اہل خانہ پر سمجھوتہ کرنے کا دباؤ بنانا شروع کردیا۔ اہل خانہ نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی تو پولیس نے بھی ٹال مٹول کرنا اور سمجھوتہ کرلینے کی بات کہی۔ متاثرہ لڑکی صدمہ میں تھی اپنے ساتھ ہوئے ظلم کو وہ برداشت نہ کر سکی، اور اس نے انصاف کے نہیں ملنے پر خودکشی کرلی۔
لڑکی کے انتہائی اقدام کے بعد پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ ایک ابھی بھی فرار ہے۔