ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور تھانے علاقے کے بیکرو گاؤں میں دو جولائی اور تین جولائی کی درمیانی شب میں جب پولیس کی ٹیم پچاس کیسز میں ملوث ملزم وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی تھی تو پولیس نے جیسے ہی گاؤں میں داخل ہونے کے بعد وکاس دوبے کی گیھرا بندی کی تو پہلے سے ہی وہاں پر گھات لگائے بیٹھے وکاس دوبے اور اس کے گینگ کے لوگوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔
کانپور سانحہ پر زخمی بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ نے کیا کہا؟ رات کے وقت ملزم وکاس دوبے کو پولیس کے جانب سے دبش دیئے جانے کی اطلاع وکاس دوبے کو پہلے سے معلوم ہوچکی تھی، جس کی وجہ سے ملزم اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرنے کی تیاری پہلے ہی کر رکھی تھی۔
جس کی وجہ سے بیٹھور تھانہ انچارج کوشلیندر پرتاب سنگھ بھی ملزم وکاس دوبے کے حملہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ہوش آنے کے بعد موقع واردات کے بارے میں انھوں نے بھی اپنا بیان درج کرایا ہے جس پر پولیس ٹیم کاروائی کر رہی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں ملزم وکاس دوبے کے دو ساتھیوں کو تصادم کے دوران ہی مار دیا تھا اور آج ایک ساتھی کو پیر میں گولی مار کر گرفتار کیا ہے، وہیں چوبے پور تھانہ انچارج ونے تیواری کو معطل کر دیا گیا ہے اور اے ڈی ایم کے زیر نگرانی میں اب اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔