ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات میں ملزم وکاس دوبے کی تلاش میں اس کے چچا کے رہائش گاہ پر کوتوال چندر شیکھر نے چھاپہ ماری کے ساتھ ساتھ رسول آباد میں تمام گاڑیوں کی وسیع پیمانے پر چیکینگ کی۔
واضح رہے کہ رسول آباد کا خطرناک ملزم وکاس دوبے اور اس کے ساتھی گزشتہ رات اپنے گاؤں وکرو پولیس اسٹیشن چوبے پور میں 8 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر ہلاک کرکے فرار ہوگئے ۔ جس کے بعد ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پوری ریاست کی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔