اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس اور ملزم وکاس دوبے کے درمیان تصادم میں نیا انکشاف

کانپور میں دو دن پہلے پولیس اور ملزم وکاس دوبے کے تصادم معاملے نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، ایک انکشاف یہ ہوا ہے کہ چوبے پور تھانہ سے ہی محکمہ بجلی کو فون کرکے بجلی کاٹنے کو کہا گیا تھا جس پر تقریبا سوا دو بجے لائن مین نے بجلی کاٹ دی تھی اور اسی درمیان پولیس اور ملزم وکاس دوبے کے درمیان تصادم بھی جاری تھا۔

new revelation on kanpur tragedy
پولیس اور ملزم وکاس دوبے کے درمیان تصادم میں نیا انکشاف

By

Published : Jul 5, 2020, 9:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور تھانے علاقے کے بیکرو گاؤں میں دو جولائی اور تین جولائی کی درمیانی شب میں جب پولیس کی ٹیم پچاس کیسز میں ملوث ملزم وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی تھی تو پولیس نے جیسے ہی گاؤں میں داخل ہونے کے بعد وکاس دوبے کی گیھرا بندی کی تو پہلے سے ہی وہاں پر گھات لگائے بیٹھے وکاس دوبے اور اس کے گینگ کے لوگوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا تھا۔

پولیس اور ملزم وکاس دوبے کے درمیان تصادم میں نیا انکشاف

رات کے وقت ملزم وکاس دوبے کو پولیس کے جانب سے دبش دیئے جانے کی اطلاع وکاس دوبے کو پہلے سے معلوم ہوچکی تھی، جس کی وجہ سے ملزم اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرنے کی تیاری پہلے ہی کر رکھی تھی۔

اب اس معاملے میں ایسے ثبوت مل رہے ہیں کہ چوبے پور تھانے کے انچارج وکاس دوبے سے ملے ہوئے تھے کیونکہ جس وقت پولیس گاؤں میں داخل ہوئی تھی تو تھانے سے بجلی ڈیپارٹمنٹ کے سب اسٹیشن کو فون کرکے کہا گیا تھا کہ گاوں میں بجلی کا تار گرگیا ہے اس لیے بجلی کاٹ دی جائے جس پر تقریبا سوا دو بجے لائن مین نے بجلی کاٹ دی تھی اور اسی درمیان پولیس اور وکاس دوبے کے درمیان تصادم بھی چل رہا تھا جس میں پولیس کے آ ٹھ جوان شہید ہو گئے اور چھ جوان زخمی ہوگئے تھے۔ سب اسٹیشن کے نمبر پر جس نمبر سے فون آیا تھا وہ نمبر پولیس کو دے دیا گیا ہے جو چوبے پور تھانے کا نمبر ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں ملزم وکاس دوبے کے دو ساتھیوں کو تصادم کے دوران ہی مار دیا تھا اور آج ایک ساتھی کو پیر میں گولی مار کر گرفتار کیا ہے، وہیں چوبے پور تھانہ انچارج ونے تیواری کو معطل کر دیا گیا ہے اور اے ڈی ایم کے زیر نگرانی میں اب اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details