اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: آٹو ڈرائیورز کو راشن کی تقسیم - کورونا ویکسین کی ضرورت

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے جنتا دل سیکولر پارٹی کے ریاستی آرگنائزنگ سیکریٹری ہنمے گوڈا نے آج اپنے دفتر میں شہر کے آٹو ڈرائیورز کو راشن کٹ تقسیم کیا۔

Distribution of rations to auto drivers
آٹو ڈرائیورز میں راشن کی تقسیم

By

Published : Jun 12, 2021, 9:31 PM IST

اس موقع پر ہنمے گوڈا نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ یادگیر ضلع کے لیے جتنی کورونا ویکسین کی ضرورت ہے وہ ریاستی حکومت سے طلب کریں اور ضلع میں تمام احباب کو جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے ان کو کورونا ویکسین مہیا کروائے۔

ویڈیو

انہوں نے آٹو ڈرائیورز سے مخاطب ہو کر کہا کہ کورونا کی ویکسین ضرور لیں اور حکومت کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

اس موقع پر کلیان کرناٹک آٹو یونین یادگیر کے رکن ملپا نے بتایا کہ سماجی کارکن اور جنتا دل سیکولر پارٹی کے قائد ہنمے گوڈا کی جانب سے آج شہر کے 600 سے زائد آٹو ڈرائیورز کو راشن تقسیم کیا گیا، جس کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آٹو ڈرائیورز میں راشن کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی آٹو ڈرائیور کو راشن تقسیم کر رہا ہے، ورنہ شہر میں کسی تنظیم اور کسی لیڈر کی جانب سے ہمیں کوئی امداد نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details