ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر وہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے مرکزی حکومت کےعوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کی ڈسٹرکٹ کنوینر اوما دیوی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں سرکاری نوکریوں کو ختم کر رہی ہے۔
مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کے مرکزی حکومت سرکاری اداروں کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
محمد جمال جنرل سیکریٹری کسان سنگھ یادگیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کا عام شہری کافی پریشان ہے لیکن مرکزی حکومت کو اس بات کا افسوس نہیں کہ ملک کا عام شہری آج کس حال میں زندگی بسر کر رہا ہے۔