اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: شاہ پور میں حجامہ کیمپ کا انعقاد 18 جولائی کو - Hazama camp

کرناٹک کے یادگیر ضلع کے شاہ پور میں 18 جولائی کو ذی الحجہ کے موقع پر فری حجامہ کیمپ منعقد ہوگا۔

kr_bid _02 _statement _bite _Kaur 10022
یادگیر: شاہ پور میں حجامہ کیمپ کا انعقاد 18 جولائی کو

By

Published : Jul 16, 2021, 2:37 PM IST

کانگریس مائناریٹی تعلقہ صدر شیخ کلیم احمد توکلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت چیریٹیبل ٹرسٹ شاہ پور کی جانب سے ذی الحجہ کے موقع پر ایک روزہ فری حجامہ کیمپ اتوار کے روز منعقد کیا جارہا ہے۔ جو صبح 11 بجے سے شام چار بجے تک مسلم شادی محل میں کیمپ رکھا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو



اس کیمپ کے لیے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن چاؤش کی خدمت حاصل کی گئی ہیں۔ حجامہ سنت رسول ہے، اس لیے اس سنت کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کیمپ کو کامیاب بنائیں۔

مزید پڑھیں: روبوٹ کی مدد سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم


انہوں نے مزید کہا کہ حجامہ کرنے سے جسم کو مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ جلدی امراض اور جوڑوں میں درد اور دیگر جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے کیمپ سے استفادہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details