ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے نوڈل آفیسر نریندر بھوشن، پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں ضلعی حکام کی جانب سے مختلف سطحوں پر صفائی ستھرائی کی کارروائی جاری ہے۔
ضلع کے سینئر افسران کے انتباہ کے بعد تمام متعلقہ ادارے اور محکمہ میو نسپل کارپوریشن مزید متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ضلع میں جہاں کینٹینمنٹ ژون کے نئے ژون بنائے جارہے ہیں، وہاں وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو فوری طور پر یقینی بنایا جارہا ہے۔