رسم اجرا کی تقریب پر سیدشاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشیں درگاہ بندہ نواز نے کہا کہ خواجہ دکن سید نا حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی متعدد سوانح بھارت،پاکستان اور مغربی ممالک میں شائع ہو چکی ہے۔
حضرت خواجہ بندہ نواز کی سوانح منظم عام پر - wahab andleeb's book released
ریاست کرناٹک میں حنا پبلیکیشنر گلبرگہ کے زیر اہتمام سینئر ادیب و دانشوار ڈاکٹر وہاب عندلیب کی تصنیف حضرت خواجہ بندہ نواز حیات وافکار کی رسم اجرا حضرت سیدشاہ گیسودراز خسرو حسینی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ یہ کتاب حضرت خواجہ بندہ نواز کے حیات و خدمات پر مشتمل ہے۔
متعلقہ فوٹو
بیسوی صدی میں حضرت بندہ نواز پر بہت کام ہوا ہے۔اس کے باوجود بھی تشنگی باقی ہے۔حضرت خواجہ بندہ نواز کی سوانح اور ان کی تعلیمات پر ہر زبان میں کتابیں لکھی جانی چاہئے۔