کرناٹک کے ضلع یادگیر کے حکومتی آیوش اسپتال میں آج ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ایک ہزار سے زائد لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا گیا۔
اسپتال میں قطار لگانے کے دوران لوگوں کے درمیان فاصلے نہیں رکھے گئے۔ حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے زائد صحت اہلکار اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
کرناٹک کے یادگیر میں حکومتی آیوش اسپتال میں دوسری ریاستوں سے پہنچے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مہان تیشوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کا تھرمل اسکریننگ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اِس اسپتال میں 7 سے زائد صحت ملازمین ہیں جو صبح نو بجے سے شام تک یادگیر کے باہر سے آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکرینگ کرتے ہیں۔
یادگیر میں حکومتی آیوش اسپتال میں تھرمل اسکریننگ کے دوران حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی
اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کو کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے ماسک لگانے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھونے کے علاوہ دیگر احتیاطی اقدامات کی جانکاری بھی دی۔