کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے یونائیٹڈ اسپتال میں 19 فروری کو مفت ہلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام یونیٹیڈ اسپتال کے 9 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کیا جائے گا۔
گلبرگہ: 19 فروری کو مفت ہلتھ کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ کے یونائیٹڈ اسپتال کے نو سال مکمل ہونے پر اسپتال میں مفت کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
19 فروری صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مفت ہلتھ کیمپ سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر دیانند نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں یونائیٹڈ اسپتال کو شروع کر کے 9 سال مکمل ہونے جار ہے ہیں۔ یہاں پر بڑی تعداد میں مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور یہاں کئی بڑے آپر یشن بھی کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس اسپتال ہر طرح کے بیماری کا علاج کیاجاتا ہے۔ یہاں اسپشلشٹ ڈاکٹر موجود ہیں۔ عوام اس اسپتال پر پورا بھروسہ کر کے آتے ہیں۔ آج اس اسپتال کے 9 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس میگا ہلتھ کیمپ کو منعقد کیا گیا ہے، جس میں ہر بیماری کے مریضوں کو مفت جانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب، مزدور عوام کی مدد کے لئے یہ مفت ہلتھ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے، جس میں مریضوں کو مفت بلڈٹسٹ، ای سی جی، اکیسرے، الٹراسونڈ اور مفت دوائیں بھی دی جائیں گی۔