ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ میں رکشا کھینچ کر روزی روٹی کمانے والے افراد لاک ڈاؤن کے بعد مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک جانب جہاں مزدور دانہ دانہ کے محتاج ہوئے، کام کاج بند ہونے کے سبب انہیں اپنے اپنے گھروں کو لوٹنا پڑا، ایسے میں رکشا چلانے والے افراد کو بھی بے حد کسم پرسی کا سامنا رہا۔
گلبرگہ : رکشہ چلانے والوں کا حکومت سے مطالبہ گلبرگہ شہر میں رکشا چلا کر اپنی زندگی گزارنے والے افراد سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ملاقات کر کے ان کے حالات اور ان کی پریشانیوں اور دیگر مسائل سے واقفیت کے لیے ان سے بات چیت کیں۔
انہوں نےکہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران انہیں نہ تو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مدد ملی اور نہ ہی اب حکومت کی طرف سے ان کے لیے کچھ خاص مددکی یقین دہانی کرائی گئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہاکہ'حکومت کے جانب سے رکشا کھینچنے والے اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوز کو حکومت کی جانب سے مالی امداد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن اب تک انہیں کچھ بھی نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ' لاک ڈاؤن کے دوران ہم بے روزگاری کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہوئے'۔
گلبرگہ شہر میں رکشا چلانے والوں میں زیادہ تعداد بزرگ افراد کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ' پورے دن میں سو دو سو روپے کمانا بھی مشکل ہورہا ہے، اپنی ان پریشانیوں کے پیش نظر رکشہ چلانے والوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ' حکومت ان کا مالی تعاون کرے، تاکہ روزگار نہ ملنے پر وہ دو وقت کی روٹی کے لیے کسی کے محتاج نہ ہوں'۔