کسان اور لوہار کے درمیان کے رشتے کوبیان کرتے ہوئے کرناٹک کے ضلع ہاویری کے ہرے کیرور شہر کے ایک لوہار نے بتا یا کہ' کسان اور لوہار کے درمیان کا رشتہ سوئی اور دھاگے کی طرح ہے۔ جو پیشے کے اعتبار سے بالکل جدا ہیں،لیکن ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔
کیرور شہر میں تقریباً 10 سے 15 لوہار کی بھٹیاں (کولمیاں) موجود ہے۔ جہاں کے لوہار زیادہ تر زرعی آلات تیار کرتے ہیں۔
اس موقعہ پر عرفان لوہار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ خاندانی لوہار ہیں ان کے جد امجد بھی اسی پیشے سے منسلک تھے۔