اس موقع پر رضا اکیڈمی کے ضلع صدر محمد رئیس نے کہا کہ گلبرگہ میں کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوس نکلالے جارہے ہیں اور کرناٹک ہانگل، سندگی حلقوں میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سیاسی جلوس نکل رہے ہیں، مگر ریاستی حکومت نے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور نہ ہی اس پر کووڈ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔
صرف میلادالنبی جلوس پر ہی پابندی لگانے کی گائیڈ لائن کیوں جاری کی گئی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے مذہبی اجلاس پر ہی پابندی لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
عید میلاد النبی کا جلوس دنیا بھر نکلا جاتا ہے، مگر یہاں پر جلوس کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔