یوم ماسک کے موقع پر ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے عوام میں ماسک سینٹائزر اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے متعلق بیداری مہم چلائی گئی۔
یوم ماسک کے موقع پرعوام بیداری مہم مہم کا آغاز گلبرگہ ایم پی امیش جادھو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس دوران محکمہ صحت کے افسران، محکمہ پولیس افسران میڈیکل کالج کے طلبہ کی جانب سے تمپاپوری سرکل سے ضلع کمشنر آفیس تک عوام میں بیداری مہم چلائی گئی۔
اس دوران گلبرگہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سانس جیمس طلبہ کی جانب سے کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کے لئے عوام کو ڈیمو بھی دیکھا یا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد شفیع میڈیکل سپورڈنٹ جمیس نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگون کو چاہئے کے بغیر ضرورت اپنے گھروں سے باہر نکلیں، اگر ضرورت ہو تو ماسک، سینٹائزر، اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔
آپ کو بتا دیں کہ'گلبرگہ جمیس ہسپتال میں کورناوائرس مریضوں کے اعلاج کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جس کے سبب یہاں کئی کورونا کے مریض صحت باب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:'مہاجروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا'
ڈاکٹر نے مزید بتا یا کہ' لوگ اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں ،کھانستے چھینکتے وقت رومال کا استعمال کریں، ساتھ ہی ہمیشہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔