ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں گلبرگہ ضلع کمشنر آفیس کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
کرناٹک:عوامی مطالبات کے پیش نظر مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کا احتجاج اس موقع پر مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے کنوینر مولانا محمد نوح نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند رہنے پر کئی غریب مزدور عوام پریشان حال ہیں۔ایسے حالات میں بجلی کا بل ادا کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں پہلے سے ہی بیرونی ریاستوں سے کرناٹک کو واپس آئے مہاجر مزدوروں کی وجہ سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایسے حالات ریاست بھر کے تقریبا 8 لاکھ طلبہ کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' اس لئے ریاستی حکومت دسویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر ہی پاس کر کے انھیں گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے کا موقع فراہم