اس موقع پر بی جے پی یوتھ مورچہ و دیگر تنظیموں کے کارکنان نے نعرے بازی کر تے ہوئے آتش بازی کی ساتھ ہی لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی۔
ٹوکیو اولمپک میں بھارتی کھلاڑیوں کی کامیابی پر جشن منایا۔ اس موقع پر وجے ناتھ ہیرے مٹھ صدر ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر نے کہا کہ کئی سالوں بعد آج پھر بھارت نے اولمپک کھیلوں میں اپنی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا وزیر اعظم مودی نے حوصلہ افزائی کی، جس سے ان کا حوصلہ میں مزید اضافہ ہو گیا۔