اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ : آسان اور مسنون نکاح مہم کے تعلق سے مشاورتی اجلاس

مسلم پرسنل لا بورڈ کی آسان اور مسنون نکاح مہم کو کامیاب بنانے کے لیے گلبرگہ میں ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔

مسلم پرسنل لا بورڈ: آسان اور مسنون نکاح مہم پر گلبرگہ میں مشاورتی اجلاس
مسلم پرسنل لا بورڈ: آسان اور مسنون نکاح مہم پر گلبرگہ میں مشاورتی اجلاس

By

Published : Apr 2, 2021, 3:30 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ملک بھر میں آسان اور مسنون نکاح مہم کے تحت یہاں کے مومن پورہ مسجد میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔

مسلم پرسنل لا بورڈ: آسان اور مسنون نکاح مہم پر گلبرگہ میں مشاورتی اجلاس

اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد اضغر چلبل نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آج کی میٹنگ کا مقصد نکاح کو آسان بنانے اور شادیوں میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے، جہیز کے خلاف عوامی بیدار چلانے کے لیے شہری سطح سے لے کر ضلع سطح تک مہم چلانے کے لیے شہر کے سماجی ملی مذہبی رہنماؤں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'شادیوں میں اسراف نکاح کو آسان کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم سب مسلم پرسنل لا بورڈ کی اس مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ اس تعلق سے ہی ایک اور اجلاس طلب کر کے تمام اہم اشخاص کی دستخط کے ذریعہ مہم کا آغاز کیا جائے اور ضلع سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'خواتین کو بھی مسلم پرسنل لا بورڈ کے اقرار نامہ پر حلف دلایا جائے۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کی ہدایت کو ہر فرد تک انفرادی طور پر بھی پہنچانے کے لیے اسکول کالج کے طلبا کو بھی جوڑنے کی ضرورت پے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details