اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: مومن پورا علاقے کو کھول دیا گیا - علاقے میں کسی کو آنے جانے کی اجازت تک نہیں

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع مومن پورا کو دو ماہ قبل کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کیا گیا تھا، لیکن یہاں کئی افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے پر اسے کھول دیا گیا۔

مومن پورا علاقے کو کھول دیا گیا
مومن پورا علاقے کو کھول دیا گیا

By

Published : Jun 4, 2020, 8:17 PM IST

مومن پورہ کو دو ماہ قبل کنٹینمنٹ زون بنایا گیا تھا۔ اس محلے کو پوری طرح سے بند کیا گیا تھا۔ جس سے یہاں کے ہر چھوٹے بڑے تجارتی مراکز پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مومن پورا علاقے کو کھول دیا گیا

اس علاقے میں کسی کو آنے جانے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی۔ یہاں کورونا کے متاثرین پائے جانے پر یہاں کے کئی افراد کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا گیا۔ لیکن اکثر لوگوں کی رپورٹ منفی آئی۔

فی الحال اس علاقے کو آج پوری طرح سے کھولا گیا ہے۔ یہاں چھوٹی بڑی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس موقع پر یہاں کے دکانداروں نے دو ماہ کے بعد اپنی دوکانوں کو کھولا۔ یہاں کے مسلم علاقے مومن پورہ، مسلم چوک، درگاہ روڈ آج پوری طرح سے راحت کی سانس لے رہے ہین۔

خیال رہے کہ

ریاست کرناک میں اس وقت 4320 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کی وجہ سے 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 1620 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details