کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ای ٹی وی بھارت سے اپنے خیا لات کا اظہار کیا ہے۔
ایک سال مکمل ہونے پر گلبرگہ کے سابقہ کوڈ چیئرمن اصغر چلبل نے کہا کہ ملک میں مودی حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے، وہ اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران حکومت نے صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران سی اے اے، این آر سی، بابری مسجد سمیت دیگر موضوعات پر ہی سیاست کی گئی ہے۔
ہندوتو کے ایجنڈے پر مودی حکومت گامزن فرحان ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمن عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک سال کے دوران صرف نفرت کی سیاست کی ہے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں کو کرنے کے بجائے کشمیر کے مسئلے کو ہندو مسلم کا ایشو بنا کر پیش کیاہے۔ جی ڈی پی کے معاملے میں ملک مسلسل پچھڑتا جا رہا ہے۔
یس ڈی ٹی یو ٹریڈر کے ریاستی صدر عبدالرحیم پٹیل نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ملک میں عوام کے لئے کام نہیں کر رہی ہے۔ صرف آر ایس ایس کے آیڈولوجی پر کام کر رہی ہے۔
ویلفر پارٹی آف انڈیا کے نارتھ صدر موبین احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے ایک سال میں صرف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملک میں اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے طلبہ کی آواز کو دبا نے کی کوشش کی گئی۔ ان پر زبر دستی پولیس کے جانب لاٹھی چلائی گئ۔ ان پر گولیاں چلائی گی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں صرف مسلم طبقے کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔