ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ نے عیدالفطر کی مبادکباد پیش کر تے ہوئے ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے اور فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے دعا کی اپیل کی۔
گلبرگہ: عید کی نماز میں کورونا کے خاتمہ اور فلسطینیوں کے لیے دعا کرنے کی اپیل
گلبرگہ شمال رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے اور فلسطین کے مسلمان کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھی رمضان اور عید کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون کے سائے میں منائی گی تھی اور رواں برس بھی کورونا وائرس اور لاک ڈاون میں رمضان اور عید منائی جارہی ہے۔
اس لیے گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی مسلمان اس وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھتے ہوئے عید منائیں اور نماز ادا کر یں، کیونکہ ملک میں کوورنا وائرس کی دوسری لہر کافی تیزی سے پھیل رہی، جس کی وجہ سے کئی افراد کی موت بھی ہو چکی ہے، اس لیے مسلمان لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں ہی محفوظ رہ سکتے ہیں، اس وبا کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کریں۔