کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طلبہ کے لیے ایجوکیشن لون کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستبمر تک ہے۔
اس سلسلے میں ضلع دھاروڈ کے اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن افسر اکبر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے ہر برس اقلیتی طلبہ کو ایجوکشن لون دیا جاتا ہے۔ اس بار بھی اقلیتی طلبہ کو سنہ 2019-20 کے لیے جو لون دیا جائے گا اس کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
لون کے لیے ضلع دھاروڈ شہر کے اقلیتی آفس میں 30 ستمبر تک عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ جس میں بی ایس سی انجینئرنگ میڈیکل ڈپلوما اور دیگر کورسز کے لیے اقلیتی طلبہ کے لیے موقع رہےگا۔