کرناٹک: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پرگتی سمیتی کی جانب سے شہر کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ساوتری صدر سلم جن اندولن و رکن پرگتی سمیتی یادگیر نے کہا کہ ضلع یادگیر انتظامیہ کی جانب سے آدیواسی لوگوں کے لئے گھر بنانے کی جو اسکیم 2018 میں شروع کی گئی تھی تین سال کا عرصہ ہونے کے باوجود بھی وہ مکانات کی تعمیر ابھی تک نہیں ہوئی ہے. Demand for Construction of Houses for Tribals in Karnataka۔
آج سے تین سال پہلے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ سماجی فلاح بہبود کے ذمہ داران نے اس بستی کا دورہ کیا تھا اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے ایک آنگن واڑی سنٹر شروع کرنے کی بات کہی تھی مگر افسوس کے آج تک ایک آنگن واڑی سنٹر کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ نا مکمل مکانات کو پوری طرح تعمیر کروایا جائے اور 95مکانوں کی بات کی جارہی ہے جبکہ صرف 35 مکان تعمیر کیے جا رہے ہیں۔