ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کرناٹک پرانت کسان تنظیم نے کسانوں کی مدد کے لیے ضلع کمشنر دفتر کے سامنے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا.
کرناٹک پرانت کسان تنظیم کا احتجاج کسانوں نے تور کی دال کو حکومت سے معقول قیمتوں پر خریدنے کے ساتھ ساتھ 28 فروری تک فروخت کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر کسان تنظیم کے رکن سونیل مارپاٹے نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ گلبرگہ ضلع میں سب زیادہ تور کی دال کی پیداوار ہوتی ہے،لیکن رواں برس موسلا دھار بارش کی وجہ سے ضلع میں تور کی فصل زیادہ نہیں ہوسکی ، جہاں ایک ایکٹر زمین میں پانچ کوئنٹل کے بجائے صرف ایک کوئنٹل تور کی دال ہی پیدا ہوسکی۔
انھوں نے مزید کہا کہ نقصان کی وجہ سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت اس برس تور دال کو معقول قیمتوں میں خریداری کر نے اور کسانوں کے تور کو حکومت کے جانب سے خریداری کر نے کے لیے دسمبر 31 تک رجسٹر کر نے کو کہا گیا ہے، اتنے کم وقت میں کسانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے 28 فروری تک تاریخ میں توسیع کرنے اور ضلع کے ہر تعلقہ میں تور خریدی مرکز قائم کر نے کا مطالبہ کیا گیا۔