آپ کو بتا دیں کہ گلبرگہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگی۔ جبکہ کورونا متاثرین کی کل تعداد 44 ہوگی ہے۔
گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔
گلبرگہ: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 44 ہلاکتیں 5 ریاستی وزیرصحت بی سری رملو نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کی ہے ہلاک ہونے والاشخص آلند تعلقہ کا رہنے والا تھا۔
جس کو جمیس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا 57 سالہ شخص کی کووڈ-19 سے موت ہوئی ہے۔اسے سانس لینے میں بے حد دشواری کی شکایت تھی۔
اس طرح اب تک گلبرگہ میں کورونا سے پانچ اموات ہوئی ہیں کورونا سے فوت ہونے والے گلبرگہ ضلع کے 5 افراد میں ایک بھی خاتون شامل نہیں ہیں ان میں چار کا تعلق گلبرگہ شہر سے اور ایک کا تعلق لند سے ہے۔
آج گلبرگہ شہر سے باہر کورونا سے ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح گلبرگہ شہر سے باہر اور گلبرگہ ضلع کی سطح پر ہوئی کورونا کی پہلی موت ہے۔
الند تعلقہ کے ایک فرد کے کورونا وائرس سے موت ہونے کے بعد ریاستی سطح پر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگی ہے۔جس کے سبب گلبرگہ بھر میں ڈر اور جوف کا ماحول ہے۔