ضلع یادگیر کے ایس پی ڈاکٹر ویدامورتی نے کہا کہ صحافیوں کو ہمیشہ ایک جگہ سے دوسرے جگہ خبروں کے لیے جانا ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کو ڈبل ماسک لگانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر آندودھر نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی یادگیر کی گل پوشی کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پولیس کا تعاون نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی مقامات پر یہ شکایت موصول ہوتی ہے کہ پولیس والوں کی جانب سے صحافیوں کی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے۔
اس موقع پر دیگر صحافیوں نے بھی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے اپیل کی کہ محکمہ پولیس کی جانب سے صحافیوں کا تعاون کیا جائے۔
اس موقع پر پریس کلب یادگیر میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور تمام صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے تعارفی اجلاس میں تمام صحافیوں کا ہر ممکن تعاون کرنے کی بات کہی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اجلاس کے آغاز میں لکشمی کانت کلکرنی کنڈا نامہ نگار نے اجلاس کی کارروائی شروع کی۔
اس موقع پر ضلع کے مختلف زبانوں کے صحافیوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔