اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: کلیان کرناٹک اتسو کا افتتاح

گلبرگہ میں کلیان کرناٹک اتسو کے موقع وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔

کلیان کرناٹک اتسو کا افتتاح
کلیان کرناٹک اتسو کا افتتاح

By

Published : Sep 17, 2020, 4:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع کلیان کرناٹک استو کا افتتاح ہوا۔ حیدر کرناٹک کے تحت گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رایچور، بلاری اور کوپل علاقے آتے ہیں۔ انہیں حیدر باد کرناٹک کے نام سے جانا جاتا تھا۔ کرناٹک حکومت نے اس علاقے کو حیدرآباد کرناٹک کے بجائے کلیان کرناٹک نام دیا ہے۔

کلیان کرناٹک اتسو کا افتتاح

ان علاقوں میں نظام سرکار کی حکومت تھی۔ آج ہی کے دن یہاں جمہوری نظام عمل میں آیا تھا۔ اسی لیے اس دن کو یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے آج یہاں کے پولیس پریڈ میدان میں پرچم کشائی کی۔

حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: غلام نبی آزاد

کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے 1300 کروڈ روپے کے بجٹ کے کام کا آغاز بھی کیا گیا۔ ان پیسوں سے علاقے میں صاف پانی محیا کرایا جائے گا اور سرکاری دفاتر کے لیے عمارتیں بنائی جائیں گی۔

گزشتہ برس کلیان کرناٹک اتسو میں 1500 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا تھا۔ اس سال 1300 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details