ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے قومی صدر پروفیسر قدیرمحدین صاحب کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں ہیومن رائٹس پروٹست ڈے منایا گیا۔
گلبرگہ: ہیومن رائٹس پروٹسٹ ڈے منایا گیا - انڈین یونین مسلم لیگ
ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ہیومن رائٹس پروٹسٹ ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر آئی یو ایم ایل گلبرگہ مرکزی دفتر کے جانب سے احتجاج منعقد کیا گیا۔ جس کی قیادت مولانا محمد نوح ریاستی سکریٹری اور گلبرگہ ضلع صدر نے کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا محمد اسماعیل، مدثر، اور مسلم لیگ کے عہدیداران عبدالرشید لنجے، عبد السلام سلام رنگریز عبدالرشید اشٹہ ایم۔ ایس یف کے کنوینر جواد حسین، عمران، نوید اور سجاد حسین معین بابا محبوب صابی کنی پش بھائی، مستن مصور سیورد علی عبدالرشید، محمدذاکر، عبدالرحیم، محمد سہیل کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ اس دوران تمام کا شکریہ خواجہ صدردین پٹیل جنرل سیکرٹری ادا کی۔