اطلاعات کے مطابق ہاویری ضلع میں کووڈ19 کے بھی مریض نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کے سبھی تنظیم انتظامیہ اور طبی عملے کی مستعدی سے خوش ہیں۔ اس سلسلے میں ہاویری کے سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے انتظامیہ اور طبی عملے کا استقبال پھولوں سے کیا گیا۔
مزید معلومات کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ریاستی زرعی وزیر بی سی پاٹل سے خصوصی بات چیت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' ہاویری ضلع کووڈ19 پازیٹیو محفوظ ہے۔ یہاں اب تک ایک بھی پازیٹیو مریض نہیں ملاہے۔ یہ سب پولیس افسران، طبی عملے کی دن رات خدمات کا نتیجہ ہے۔