ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے صحافیوں کے لیے ضلع کے محکمہ ہیلتھ دفتر کے پاس واقع ایچ آئی ٹی ہال میں کووڈ-19 سے متعلق معائینہ کیا جایگا۔
محکمہ صحت کے علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب عثمان کی نگرانی میں جمس لیبار یٹری کے ٹیکنیشن گلے کے نمونے حاصل کریں گے۔ ابھی تک 114 میڈیا کے نمائندوں، صحافیوں کا ٹیسٹ سیمپل لیا گیا ہے۔
باقی تمام صحافی کل معائینہ کروا سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات وعوامی رابطہ جی جی سدیشور نے اپیل کی ہے 'فیلڈ پر کام کر نے والے رپورٹرس اور کیمرہ مین لازمی طور پر کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروائیں'۔