اس موقع پر آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کی رکن محترمہ اشونی نے بتاتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائرس اور لاک ڈون کی وجہ سے گذشتہ چار مہینوں سے اسکول و کالجز بند ہیں جس کی وجہ سے گیسٹ فیکلٹیز ٹیچر اور لکچررز کو چارماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
تنخواہ نہ ملنے سے گیسٹ ٹیچر اور لکچررز کے سامنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ ان کی زندگی مشکل سے گزاررہی ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے گیسٹ ٹیچر اور لکچررز کے لیے تنخواہ کا مطالبہ کیا۔'
اس موقعے پر سیو ایجوکیشن کمیٹی کے رکن رامنا نے کہا کہ' سماج میں ٹیچرز کی بڑی عزت ہے اور انہیں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ مگر موجودہ حالات کے سبب گیسٹ ٹیچر خوانچہ فروشی کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی گیسٹ ٹیچر بس اسٹینڈ اور راستوں میں چائے بیج کر دو وقت کی روٹی کا انتظام کررہے ہیں۔ جبکہ متعدد گیسٹ ٹیچرز خود کشی کرچکے ہیں۔ اس لیے ہماری ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ گیسٹ ٹیچرز کے لیے بھی کچھ مداد کا اعلان کریں تاکہ وہ بھی اپنی ضروریات پوری کرسکے'۔