ریاست کر ناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ بنگلور اور بنگلور اربن میں کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت نے بنگلور شہر اور اطراف کے علاقوں کو 14 جولائی سے 22 جولائی تک کل 9 دن کے لیے مکمل لاک ڈون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کرناٹک میں بنگلور کے بعد گلبرگہ وہ شہر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاک ڈاؤن کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عوامی رائے جاننے کی کوشش کہ کیا گلبرگہ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہونی چاہیے یا نہیں۔ جس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ درجنوں لوگ نے لاک ڈون نافذ کرنے کی بات کی تو وہیں درجنوں افراد لاک ڈاؤن کو غیر ضروری بتائے۔