ریاست کر ناٹک گلبرگہ ضلع کے گلبرگ ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر اومیش جادھو اور ان کے فرزند ڈاکٹر اویناش جاد ھوممبر اسمبلی چنچولی دونوں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں. ڈاکٹر اومیش جادھو اور ڈاکٹر اویناش جادھو کی کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے.
گلبرگہ: رکن پارلیمان اور ان کے فرزند کورونا سے متاثر
ڈاکٹر اومیش جادھو اور ڈاکٹر اویناش جادھو کی کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے.
gulbarga: member of parliament and his son corona positive
جسے کے بعد دونوں باب بیٹے بنگلور کے سرکاری بورنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زیادہ تر سیاستدان کو کورونا سے متاثر ہونے پر ہائی فائی خانگی اسپتالوں میں داخل کرا تے ہیں۔ لیکن ڈاکٹر اومیش جادھو اور ان کے فرزند ڈاکٹر اویناش جادھو نے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد سرکاری اسپتال میں علاج کرانے کو ترجیجی دی ہے۔
کورونا سے سیاستدان بھی محفوظ نہیں ہیں. وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا سابق وزیر اعلی سدرامیاکے علاوہ یڈورپا کا بینہ کے وزراء بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔