اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیدر: غالب نے ہر نسل کو متاثر کیا ہے - mirza ghalib birthday

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ضلع بیدر کے 'یاران ادب تنظیم' کے سکریٹری یوسف رحیم نے کہا کہ ' بھارت میں دو الہامی کتابیں تصور کی جاتی ہیں، ایک وید اور دوسرا دیوان غالب ہے'۔

exclusive talk on  mirza ghalib
بیدر: غالب نے ہر نسل کو متاثر کیا ہے

By

Published : Dec 27, 2019, 11:42 PM IST

مشہور شاعر اور اردو ادب کی آبرو مرزا اسداللہ خاں غالب کے تعلق سے یوسف رحیم نے کہا کہ غالب نے ایک صدی کو نہیں بلکہ صدیوں کو اپنی شاعری سے متاثر کیا ہے۔

بیدر: غالب نے ہر نسل کو متاثر کیا ہے

انہوں نے کہا کہ' ان کے دو تخلص ہوئے ایک اسد اور دوسرا غالب شروع میں اسد تخلص باندھا کرتے تھے بعد میں انہوں نے مسلسل غالب لکھنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ' نوجوان شاعروں ادیبوں اور شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ مرزا غالب کے کلام کو پڑھیں۔

یوسف رحیم نے الہامی کتابوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دو ہی کتابوں کو الہامی کتابیں تصور کی جاتی ہے۔
ایک وید اور دوسرا دیوان غالب۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں نئی نسل مسائلی شاعری کو پسند کرتی ہے، اور غالب کی شاعری کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔

غالب کی شاعری اور ان کی دیوان ہمارے ملک بھارت کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے یونیورسٹیوں نساب میں شامل ہے۔

اس موقع پر بیدر کے بزرگ شاعر کمال الدین شمیم نے بھی غالب کے اشعار سنائے، واضح رہے کہ اسد اللہ خان غالب 27 ڈسمبر 1797 کو پیدا ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details